معروف گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا کا نیا گانا "رسم وفا" ریلیز کر دیا گیا، جو ان کے مداحوں میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔
گانے کی شاعری پُرنم الہ آبادی نے تحریر کی ہے، جبکہ اس کی موسیقی خود ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔ گانے کی ویڈیو آصف محمود کی ہدایت کاری میں فلمائی گئی ہے، جس میں خوبصورت سینیمیٹک ٹچ شامل کیا گیا ہے۔یہ ساحر علی بگا کا سال 2025 میں ریلیز ہونے والا دوسرا گانا ہے، اور مداحوں کی جانب سے اس کی موسیقی اور دلفریب شاعری کو خوب سراہا جا رہا ہے۔