صائمہ نور کی فٹنس ٹرانسفارمیشن نے مداحوں کو حیران کر دیا

صائمہ نور کی فٹنس ٹرانسفارمیشن نے مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ نور کی فٹنس ٹرانسفارمیشن اور بھرپور توانائی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں 58 سالہ صائمہ نور کو اسکواٹس، کیٹل بیل سوئنگز اور دیگر مشکل ورزشیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے ان کی جسمانی طاقت، اسٹیمنا اور صحت مند طرزِ زندگی کی بھرپور تعریف کی۔دیگر وائرل ویڈیوز میں اداکارہ کو ایک سیلون کے دورے کے دوران بھی دیکھا گیا، جہاں ان کے وزن میں نمایاں کمی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی۔مداحوں نے صائمہ نور کو "ایور گرین" قرار دیتے ہوئے ان کی جوان نظر آنے والی شخصیت کو سراہا، جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ویڈیوز اتنی متاثر کن ہیں کہ بظاہر مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ محسوس ہوتی ہیں۔اس دوران صائمہ نور کے پرانے انٹرویو کلپس بھی دوبارہ وائرل ہوئے، جن میں انہوں نے اپنی فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق تفصیل سے بات کی تھی۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ایک وقت ایسا آیا جب انہوں نے خود کو زائد وزن کا شکار محسوس کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی صحت بہتر بنانے کے لیے طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلیاں کیں۔صائمہ نور کے مطابق وہ کسی سخت یا پیچیدہ ڈائٹ پر عمل نہیں کرتیں بلکہ متوازن غذا مناسب مقدار میں کھاتی ہیں اور انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ (Intermittent Fasting) کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ باقاعدہ ورزش، ذہنی سکون اور نظم و ضبط پر مبنی طرزِ زندگی نے نہ صرف ان کی فٹنس اور توانائی بحال کی بلکہ انہیں صحت مند اور تروتازہ شخصیت بھی عطا کی۔