صائمہ نور کی رقص کرتی ویڈیو وائرل، مداحوں میں بحث چھڑ گئی

صائمہ نور کی رقص کرتی ویڈیو وائرل، مداحوں میں بحث چھڑ گئی

فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ صائمہ نور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی ایک نئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ نہایت دلکش انداز میں رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو میں صائمہ نیلے رنگ کا ٹراؤزر اور ہلکی سبز ٹی شرٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں، جبکہ پس منظر سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ویڈیو کسی فلم کے سیٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں موجود ہیش ٹیگز، بالخصوص ’عشقِ لاہور‘، اس امکان کو تقویت دے رہے ہیں کہ یہ صائمہ نور کے آنے والے نئے پراجیکٹ کا حصہ ہو سکتا ہے۔ تاہم تاحال اداکارہ یا پروڈکشن ٹیم کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ صائمہ کو اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر صرف معیاری اور سنجیدہ کرداروں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ ان کی فنی پہچان مزید مستحکم ہو۔ دوسری جانب ان کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ صائمہ نور اب بھی باوقار اور پُراعتماد شخصیت کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہیں، اور یہی اعتماد ان کی اصل خوبصورتی ہے۔یہ ویڈیو نہ صرف صائمہ نور کو ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنا رہی ہے بلکہ مداحوں کے تجسس میں بھی اضافہ کر رہی ہے کہ آیا یہ ان کے نئے پروجیکٹ کا آغاز ہے یا محض ایک شوٹنگ کلپ۔