صدر سے ملاقات کے بعد بھی ممدانی ٹرمپ کے فاشسٹ ہونے کے بیانیے پر قائم

صدر سے ملاقات کے بعد بھی ممدانی ٹرمپ کے فاشسٹ ہونے کے بیانیے پر قائم

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ وہ اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک فاشسٹ ہیں۔

یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب کہ انہوں نے حالیہ ہفتے میں وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ایک گرمجوش ملاقات کی، جس کے بعد یہ رائے ظاہر کی گئی ہے۔این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، ممدانی نے واضح کیا کہ ان کا یہ موقف ماضی سے ہے اور وہ آج بھی اسے برقرار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ بات ہے جو میں نے پہلے بھی کہی ہے اور آج بھی کہتا ہوں۔

یاد رہے کہ یہ تبصرے ٹرمپ سے ملاقات کے صرف دو دن بعد سامنے آئے ہیں، جس میں دونوں رہنماؤں نے کئی مہینوں سے جاری الزام تراشیوں کو پس پشت ڈال کر شہر کے مستقبل پر تعاون کا وعدہ کیا تھا۔ ملاقات کے دوران، ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ممدانی کو 100 فیصد "کمیونسٹ پاگل" قرار دیا تھا، جس پر ممدانی نے جواب دیا کہ ٹرمپ جمہوریت پر حملہ کر رہے ہیں۔