نیویارک کے ڈیموکریٹک میئر امیدوار زہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کر لیا جائے۔
ممدانی کے مطابق یہ اقدام ظاہر کرے گا کہ نیویارک عالمی قوانین پر عمل کرتا ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممدانی کے ممکنہ انتخاب پر یقین ظاہر کیا اور اسے عوام کی بغاوت سے منسوب کیا۔ نیویارک میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہوگا، جس میں ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن کرٹیس سیلوا، سابق گورنر اینڈریو کومو اور موجودہ میئر ایریک ایڈمز سے ہوگا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایریک ایڈمز الیکشن سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔