نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ نیویارک کے میئر کے انتخابات میں ریپبلکن امیدوار زہران ممدانی کی شکست کی دو بنیادی وجوہات بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹروں کے مطابق، ریپبلکن امیدوار کی شکست کی اصل وجوہات یہ ہیں کہ اول، وہ بیلٹ پر موجود نہیں تھے، اور دوم، ملک میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن۔انتخابات میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باوجود ممدانی نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ، "ووٹروں کے مطابق، یہ شکست کی دو اہم وجوہات ہیں — پہلی یہ کہ میں بیلٹ پر موجود نہیں تھا، اور دوسری وجہ ملک میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن ہے۔"ادھر، آزاد امیدوار اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرتے ہوئے زہران ممدانی کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ نیویارک کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی اس انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور زہران ممدانی سمیت دیگر کامیاب امیدواروں کی تعریف کی۔زہران ممدانی کی جیت نے امریکی سیاست میں ایک نیا موڑ پیدا کیا ہے، کیونکہ وہ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بن گئے ہیں، جنہوں نے انصاف، مساوات، اور انسانی حقوق کے ایجنڈے پر عوامی حمایت حاصل کی۔