ضمنی انتخابات، الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا:مریم اورنگزیب

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ن لیگ کی کامیابی پر کہاکہ الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا۔مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کی جانب رواں دواں ، تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں۔