ایئر ایمبولینس سروس الحمدللہ کامیابی سے جاری

 مریم نواز دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ::خواجہ سلمان رفیق 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورک پلیس کے موقع پر ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دی۔اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب دکھی انسانیت  کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نے صوبائی وزیرصحت کوبریفنگ میں بتایاکہ  ایئر ایمبولینس سروس الحمدللہ کامیابی سے جاری ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر میں 6 ہزار سے زائد ایمرجنسی ریسکیو سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام الناس کو بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے