سلمان، شہزاد اور شان علی مجموعی طور پر 175 سے زائد مقدمات میں ملوث نکلے
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کے دوران راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے سلمان، شہزاد اور شان علی نامی ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 175 سے زائد مقدمات درج ہیں، جن میں راہزنی، چوری، موٹر سائیکل چھیننے سمیت متعدد سنگین جرائم شامل ہیں۔ تینوں ملزمان جرائم کی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں اور مختلف راہزنی گینگز کے سرغنہ تصور کیے جاتے ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے بادامی باغ، نشتر کالونی اور ٹبی سٹی کے علاقوں میں سٹاپ اینڈ سرچ اور سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان طویل عرصے سے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کر رہے تھیگرفتار ہونے والے ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں نشتر کالونی، بادامی باغ اور ٹبی سٹی—کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرائم ہاٹ سپاٹس اور کرائم پاکٹس میں ڈولفن ٹیموں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔