لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک سنیچر گرفتار کر لیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم شاہد نے چند روز قبل اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں فیملی سے قیمتی موبائلز اور نقدی رقم چھینی تھی، ریکارڈ یافتہ ملزم شاہد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں ملزم شاہد کو سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیاملزم شاہد سے لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل اور چھینی ہوئی رقم برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیاایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے