جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم شروع، سافٹ ویئر پولیس کو بروقت بتائے گا کہ کہاں ڈکیتی یا چوری کا خدشہ ہے
حادثات یا کرائم ہاٹ اسپٹس کی نشاندہی بھی کرے گا، پٹرولنگ پلان مزید مؤثر ہوگا ڈی آئی جی فیصل کامران
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے جرائم کی پیش گوئی اور مؤثر کارروائی کے لیے جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم استعمال کرنا شروع کر دیا ہے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے اس سلسلے میں پنجاب ایمرجنسی اے آئی سافٹ ویئر لانچ کیا ہے۔یہ سافٹ ویئر پولیس کو بروقت بتائے گا کہ کہاں ڈکیتی یا چوری کا خدشہ ہے اور حادثات یا کرائم ہاٹ اسپٹس کی نشاندہی بھی کرے گااس سسٹم کے ذریعے پٹرولنگ پلان کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق جدید اے آئی سسٹم اسمارٹ پولیسنگ اور سمارٹ پٹرولنگ میں معاون ثابت ہوگا، جس سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں جدت آئے گی۔