موبائلز سکواڈ کا جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ

 2 اشتہاری گرفتار،ملزمان مظفر گڑھ اور گوجرانولہ پولیس کو مطلوب تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ کی قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہے ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ترجمان موبائلز اسکواڈ کے مطابق مجاہد سکواڈ ناکہ اولڈ راوی نے کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس مقابلوں کے دروان اپنے ساتھیوں کو چھڑا نے اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری کوگرفتار کرلیا گیاملزمان مظفر گڑھ اور گوجرانولہ پولیس کو مقدمات میں مطلوب تھے ملزمان پر گوجرانولہ کے تھانہ تتلے عالی اور مظفرگڑھ کے تھانہ میر ہزار میں مقدمات درج ہیں ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھے ملزمان محسن،ستار کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کردیا گیاایس پی موبائلز ارسلان زاہدکے مطابق موبائلز سکواڈ ای پولیس ایپ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈال رہا ہے۔