رواں سال کے دوران 1329گروہوں کے 3025ملزمان کو گرفتار کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی لاہور کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔رواں سال کے دوران 1329گینگز کے 3025ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گرفتار گینگز سے 94کروڑ روپے سے زائد مالیت کی برآمدگی کی گئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق اے کیٹگری کے 1947 خطرناک اشتہاریوں سمیت 22682اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔قتل کے 300مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا گیا۔ڈکیتی، رابر ی معہ قتل کے 12مقدمات کے ملزمان کو پابند سلاسل کروایا گیا۔اقدام قتل کے 685 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔