جرائم پیشہ افراد کا گھیرا مزید تنگ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیامختلف جرائم کی نصف سینچری کرنیوالے پیشہ ور 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا پانچوں ملزمان پر مجموعی طور پر 270 سے زائد مقدمات درج ہیں ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو سبزہ زار، سندر، بھاٹی گیٹ، ٹبی سٹی سے گرفتار کیا گیاڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ، سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیاپولیس ریکارڈ کے مطابق پانچوں ملزمان راہزنی گینگز کے سرغنہ ہیں، مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھیگرفتار ملزمان راحیل 50،اویس 86،عاطف 33،مشتاق 49،شہباز 52 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں ملزمان کاررورائی کیلئے تھانہ سبزہزار، سندر،بھاٹی گیٹ، ٹبی سٹی کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں کرائم ہاٹ سپاٹس و کرائم پاکٹس پر ڈولفن ٹیمیں ٹارگٹڈ کارروائیاں کریں۔