گرفتار ملزمان میں منور،اشرف اور ساغر شامل ،کرسمس پر سپلائی کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی کی سربراہی میں کچی شراب فروشوں کے خلاف بڑا کریک داون کیا گیاشاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق کچی شراب کی بڑی کھیپ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی گرفت میں ہے ملزمان شراب تیار کرکے توڑوں اور گیلنوں میں لیکر جا رہے تھے پولیس نے دھر لییملزمان شراب کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے تھے گرفتار ملزمان میں منور،اشرف اور ساغر شامل ہیں ملزمان کرسمس کے موقع پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں شراب کی سپلائی کرتے تھےملزمان کے قبضہ سے 690 لیٹر زہریلی شراب جبکہ مختلف برانڈ کی 130 بڑی بوتلیں جبکہ 240 آدھے برآمد کئے گئے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر شراب کی ترسیل ناکام بناتے گرفتار کیاملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے اے ایس پی شاہدرہ عثمان عزیز میر اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن سمیت ٹیم کو شاباش دی کرسمس اور نئے سال کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پر عزم ہیں