اسلام پورہ پولیس کی کارروائی، سو لیٹر زہریلی شراب برآمد، ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) اسلام پورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب کی سپلائی ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے ایک ریکارڈ یافتہ ملزم ندیم عرف کاکا کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے تقریباً 100 لیٹر زہریلی شراب برآمد ہوئی جس کی مالیت ہزاروں روپے بتائی جا رہی ہے۔ ملزم شراب کی ترسیل کے لیے پانی کی بوتلوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچ سکے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ایس پی سٹی عاطف امیر نے کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او اسلام پورہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہر میں منشیات و شراب فروشی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔