بچے کی پیدائش کی خوشی میں مسجد کے لائو ڈ اسپیکر سے اعلان،مقدمہ

 میاں چنوں(خصوصی رپورٹ )میاں چنوں میںبچے کی پیدائش کی خوشی میں مسجد کے لائو ڈ اسپیکر سے اعلان کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بچے کی پیدائش کی خوشی میں مسجد سے اعلان کرنے پر تھانہ چھب کلاں پولیس نے پنجاب سائو نڈ سسٹم ایکٹ کے تحت شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا۔حکام کے مطابق تصور نامی شہری نے مسجد گلزار مدینہ سے اپنے بچے کی پیدائش کی خوشی میں اعلان کیا تھا