ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی،موٹرسائیکلیں ،سامان بر آمد

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی فاروق آبادپولیس نے ڈکیتی ،رہزنی، اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب شہنشاہ ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار کرکے مال مسروقہ بر آمدکرلیااور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں، بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف چلائی جانیوالی کارروائی کے سلسلہ میں سٹی فاروق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عوام کیلئے درد سر بنے ہوئے شہنشاہ ڈکیت گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موٹرسائیکلیں ،نقدی ودیگر سامان بر آمد کرلیا ہے۔