ڈکیت گینگ گرفتار،6لاکھ نقدی،12موبائل بر آمد

 ساہیوال (خصوصی رپورٹ ) تھانہ شاہکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو گرفتارکرکے7 لاکھ روپے مالیت کے 12 موبائل فونز اور 6 لاکھ نقدی بر آمد کرلی،ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ساہیوال پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔