قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے تھانہ سرائے مغل پولیس نیجٹ ڈکیت گینگ کے 3ارکان کو گرفتار کرلیا۔ رہزنی کی وارداتوں میں ملوث عمران جٹ ڈکیت گینگ کیگرفتار ارکان کے قبضہ سے 2لاکھ روپے نقدی، 3 موبائل فونز اور اسلحہ بر آمدکرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تینوں ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سرائے مغل کے گردونواح میں رہزنی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزموں نے دوران تفتیش رہزنی کی متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔