ڈکیت گینگ گرفتار،5لاکھ 40ہزار نقدی، اسلحہ بر آمد

سرغنہ علی زین اور ساتھیوں کادرجن بھر وارداتوں کااعتراف،ٹریکٹرٹرالہ بھی چھینا
قصور(خصوصی رپورٹ)پولیس تھانہ سرائے مغل محمد طارق نے علاقہ بھر میں امن وامان کو قائم رکھنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث علی زین ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کرکے 5لاکھ 40ہزار نقدی ودیگر مسروقہ سامان بر آمد کرلیا،ملزم موٹرسائیکل پر سرائے مغل کے لنک روڈ اور گردوونواح میں وارداتیں کرتے تھے، ملزموں نے چند روز قبل چھانگامانگا کے علاقہ میں شہری سے ٹریکٹر ٹرالہ چھیننے کی واردات کی تھی، ایس ایچ او پولیس تھانہ سرائے مغل محمد طارق نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزموں نے دورانِ تفتیش سرائے مغل اور گردونواح میں درجن کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا ، مزید تفتیش جاری ہے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔