10 کلو سپاری، 50 کلو تیار گٹکا، گٹکا بنانے والی مشین اور دیگر سامان برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کرایہ کی ایک جگہ پر خفیہ طور پر گٹکا تیار کرنے کا سیٹ اپ قائم کر رکھا تھا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر فیکٹری پر ریڈ کے دوران 10 کلو سپاری، 50 کلو تیار گٹکا، گٹکا بنانے والی مشین اور دیگر سامان برآمد کر لیاابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نعیم لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پابندی کے باوجود گٹکا تیار کر کے فروخت اور سپلائی کرتا رہاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم گٹکا کی ترسیل کے لیے رکشہ اور لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتا تھا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے گٹکا مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ گٹکا مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔