ملزمان نثار اور طیب سے 15 ہزار نقدی،ناجائز اسلحہ بر آمد:چوہدری اثر علی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں متحرک گینگزاور منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے چوکی بی بی پاک دامن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت 2 ڈاکو کوگرفتار کرلیا ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق خاتون منشیات فروش خورشیدبی بی کو ہیروئین کی ڈیل میں گرفتار کیا گیا۔منشیات فروش خورشید بی بی کے قبضہ سے1کلو سے زائد ہیروئین بر آمد کی ء خاتون ملزمہ کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے چوکی بی بی پاک دامن نبیل محسن کے مطابق متحرک گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو کوگرفتارکیا گیاملزمان نثار اور طیب کے قبضہ سے 15 ہزار سے زائد نقدی،ناجائز اسلحہ بر آمد کیا گیاایس پی سول لائنز نیچوکی انچارج نبیل محسن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل وطلباء کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا