منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا

 دوران پٹرولنگ بشارت جمیل وغیرہ کو رنگے ہاتھوں منشیات سمیت گرفتار کرلیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ3 منشیات فروش بشارت جمیل وغیرہ کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں منشیات سمیت گرفتار کرلیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے3 کلو سے زائڈ چرس اور 300 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ملزمان کا تعلیمی اداروں ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو منشییات بیچنے کا اعتراف کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیاایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔