منشیات فروشوں کے خلاف شکنجہ،3 گرفتار

ملزمان کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف منشیات بیچنے کا اعتراف 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن، ایس ایچ او جوہر ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران سنیپ  چیکنگ 3منشیات فروشوں کومنشیات سمیت گرفتار کرلیا ۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کی شناخت آصف شبیر ، جمال حسین اور اعجاز احمد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 4کلو 460 گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان نے دوران تفتیش تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔