تین منشیات فروشوں عثمان، شاہد اور اسلام گرفتار ،چرس اور آئس برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے گھیرا مزید تنگ کر دیا ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں عثمان، شاہد اور اسلام کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 410 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اور طلبہ کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔