منشیات فروش طارق اور رفیق کے قبضہ سے مجموعی طور پر 640 گرام آئس برامد کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 بدنام زمانہ منشیات فروش کوگرفتارکرلیا ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق منشیات فروش بابر علی،طارق،رفیق کو خفیہ اطلاع پر چرس اور آئس کی ڈیل میں گرفتار کیا گیامنشیات فروش بابر علی کے قبضہ سے1کلو سے زائد چرس برآمد کی گء منشیات فروش طارق اور رفیق کے قبضہ سے مجموعی طور پر 640 گرام آئس برامد کی گئی منشیات فروشوں کا تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہیایس پی سول لائنز نیایس ایچ او گڑھی شاہو اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل وطلباء کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا