نصیر ء باد اور گلشن راوی سے گاڑیاں ، جوہر ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری

 شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاون میں وسیم سے1لاکھ 65ہزار روپے موبائل فون,سول لائنز میں ارشد سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں عثمان سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون,اسلام پورہ میں گلزار سے 1لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون,یکی گیٹ میں اقدس سے1 لاکھ 30ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.نصیر ء باد اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ جوہر ٹاون نشترکالونی اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔