مجاہد سکواڈ نے ماہ فروری کے دوران 136 ملزمان کوگرفتار کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ داخلی خارجی راستوں کی فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دیں لاہور پولیس کمانڈ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ترجمان مجاہد سکواڈ کے مطابق مجاہد سکواڈ نے ماہ فروری کے دوران 136 اشتہاری ملزمان کوگرفتار کیا ہے گزشتہ ماہ میں 70 عدالتی مفروران, 4 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیاای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے 319852 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیاماہ فروری کے دوران 61743 وہیکلز اور 24822 موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیامنشیات کے خلاف کارروائیوں میں 718کلو چرس،ہیروئن،50 بوتلیں شراب برآمد کی گئی ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 13 پسٹلز، 15 رائفلیں،درجنوں گولیاں و میگزینزبرآمد ہوئیں ایس پی موبائلزشاہ میر خالد کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹ سوفٹ وئیر سے ملزمان اور مفرور مجرمان کی شناخت جاری ہے۔ای پولیس سوفٹ کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کیخلاف بھی کارروائی جاری ہیں نیو راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو پر ای پولیس پوسٹ قائم ہیں