لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری ہے 72 گھنٹے کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں، عدالتی مفروران، کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 44 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 431 ملزمان کوگرفتار کیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے 193 ریکارڈ یافتہ، 108 عادی مجرمان کو حراست میں لیامختلف زیر سماعت مقدمات میں 84 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئیسٹریٹ کریمنلز و متفرق جرائم کے 2 ملزمان کو حراست میں لیاڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیاشہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہروقت الرٹ ہیں اشتہاریوں، عادی ملزمان و عدالتی مفروران کیخلاف اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا