2افراد کی ہلاکت،ملزموں کی فائرنگ کی ویڈیو ز وائرل

موسی زخمی حالت میں زمین پرپڑا ہوتا ملمز اس پر گولیاں برساتا ہے 
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کی مزید کلوز سرکٹ فوٹیج موصول ہوگئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول موسی زخمی حالت میں کیسے زمین پر پڑا ہے اور ملزم اس پر گولیاں برساتا ہیفوٹیج میں عثمان نامی نوجوان ملزم سے گن چھینے کی کوشش کرتا بھی دکھائی دے رہا ہے یاد رہے کہ لڑائی جھگڑے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ہسپتال میں زیر علاج رہنے والے دونوں نوجوان موسیٰ اور علی رضا جاں بحق ہوگئے تھے۔جاں بحق ہونے والے موسی کی عمر 17 سال تھی واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔