لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے قصور ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزموں کی ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے پر ایس ایچ او، کانسٹیبل صادق اور کانسٹیبل ندیم کو توہین عدالت کے نوٹسزجاری کر دیئے۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے قرار دیا کہ جو کام پولیس اہلکاروں نے کیا ہے وہ کسی بھی معاشرے میں قابل قبول نہیں ہے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے پولیس کے ٹک ٹاک بنانے پر پابندی کی استدعا کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے شہری وشال شاکر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وشال شاکر کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی حیدر عدالت میں پیش ہوئے