بنکاک (آئی این پی )تھائی لینڈ میں ایک حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک امریکی شارٹ ہئیر نسل کی بلی کو شہری نے ریسکیو کر کے پولیس سٹیشن پہنچایا، مگر بلی نے وہاں پہنچ کر ایسی حرکتیں کیں کہ پولیس کو اسے گرفتار کرنا پڑ گیا۔پولیس افسر دا پرندا پاکیسوک نے بتایا کہ بلی کو پیار سے تھانے میں خوش آمدید کہا گیا اور اس کا خیال رکھا گیا، لیکن کچھ ہی دیر میںبلی نے ایک کے بعد ایک کئی پولیس اہلکاروں کو نوچا اور کاٹا، جس سے تھانے کے ماحول میں ہلچل مچ گئی۔ افسر پاکیسوک نے مزاحیہ انداز میں کہا: اس بلی پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور اسے حراست میں لیا جا رہا ہے۔