تھائی لینڈ میں 14 دوستوں کو زہر دینے والی خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

بنکاک(آئی این پی)تھائی لینڈ میں سیریل کِلر سمجھی جانے والی خاتون کو سزائے موت سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ سرارت رنگسیو تھاپورن نامی خاتون پر زہر دے کر اپنے 14 دوستوں کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون آن لائن جوئے کی عادی تھی جو اپنے دوستوں سے ادھار پیسے لے کر انہیں زہر دے کر قتل کر دیتی تھی۔