زخمی بلی نے ریسکیو اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں

 لاہور(کرائم رپورٹر)پھنسی ہوئی زخمی بلی نے ریسکیو اہل کاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں لوہے کی جالی میں پھنسی بلی کو نئی زندگی مل گئی، جہاں اہل کاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک معصوم بلی کو خطرناک صورتحال سے بحفاظت نکال لیا۔دلچسپ اور بے زبان جاندار کی زندگی کی اہمیت پر مبنی واقعہ اڈیالہ روڈ کے ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا، جہاں گھر کی دیوار پر لگی لوہے کی حفاظتی جالی میں بلی بری طرح پھنس گئی تھی۔علاقہ مکینوں کے مطابق بلی کافی دیر سے دردناک آوازیں نکال رہی تھی، جس پر فوری طور پر ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی، جس پر بغیر کسی تاخیر کے ایمرجنسی گاڑیوں اور تربیت یافتہ عملے کو جائے وقوع کی طرف روانہ کیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ بلی لوہے کی جالی میں اس طرح پھنسی ہوئی ہے کہ معمولی غلطی بھی اس کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی تھی۔