تھائی لینڈ کا کمبوڈیا پر فضائی حملہ، سرحدی کشیدگی خطرناک مرحلے میں داخل

بنکاک (آئی این پی) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ کمبوڈیا نے دعوی کیا ہے کہ تھائی لینڈ نے اس کی سرزمین پر فضائی حملے کیے، یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی جب دونوں ممالک نے اسی ہفتے مذاکرات پر اتفاق کیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ دنوں میں دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں میں تھائی لینڈ میں 23 جبکہ کمبوڈیا میں 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق دونوں جانب سے 9 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سیہاسک پھوانگ کٹکیو نے کوالالمپور میں آسیان ممالک کے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان(آج) بدھ کے روز سرحدی تنازع پر بات چیت ہوگی۔ یہ مذاکرات تھائی لینڈ کے صوبے چنتھابوری میں دو طرفہ بارڈر کمیٹی کے تحت ہوں گے۔تاہم مذاکرات کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے کہا کہ تھائی فضائیہ نے سیام ریپ اور پریا
ہ ویہیر صوبوں کے بعض علاقوں پر بمباری کی