اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی وائرل،خوف کی علامت بن گئی

 قاہرہ/یروشلم(آئی این پی ) اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی ایک جنگلی بلی عرب دنیا میں بحث کا مرکز بن گئی اور اسے غزہ جنگ، اسرائیل مخالف مزاحمت اور فلسطینی جدوجہد سے جوڑا جا رہا ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں ایک جنگلی بلی کرکل نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی کے اہلکاروں نے بلی کو پکڑ کر وائلڈ لائف ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔اس واقعے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر بلی کی تصاویر، ویڈیوز اور میمز وائرل ہو رہی ہیں۔ صارفین بلی کو اسرائیلی قبضے کے خلاف قدرتی مزاحمت کی علامت قرار دے رہے ہیں۔