بیان بازی کافی نہیں، غزہ میں مظالم کیخلاف عملی اقدامات کریں: برطانوی وزیراعظم کو خط

116تخلیق کاروں کا کیئراسٹارمر کے نام کھلے خط میںعالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرنے کامطالبہ
لندن(آئی این پی )برطانیہ اور آئر لینڈ کی فلم، ٹی وی اور کری ایٹیو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 116شخصیات نے برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ اور آئر لینڈ کی فلم، ٹی وی اور تخلیقی انڈسٹری سے منسلک  116 تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم غزہ میں جاری مظالم کیخلاف کھڑے ہوں،حمایت میں صرف بیان کافی نہیں، ہمیں اقدامات دیکھنے ہیں۔برطانوی وزیراعظم کے نام لکھے گئے کھلے خط میں غزہ میں برطانوی اجزاء سے تیارکردہ 2ہزار پائونڈ بم گرانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ جانتے ہیں کیا ہو رہا ہے، آپ کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی رکوانے میں ناکام رہی ہے؟ مزید برآں تخلیق کاروں نے برطانیہ سے عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔