غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف کئی ملکوں میں احتجاج،سینکڑوں مظاہرین گرفتار

 دارالحکومت پیرس میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور غزہ میں نسل کْشی بند کرنے کا مطالبہ کیا ، بارسلونا میں بھی ہزاروں افراد نے مارچ کیا 
 اٹلی کے دارالحکومت روم میں چوتھے روز بھی غزہ کے لیے احتجاج ہوا جس میں اطالوی حکومت سے فلسطینیوں کی نسل کْشی رْکوانے کا مطالبہ کیا گیا
لاہور(نیٹ نیوز)غیرملکی میڈیا کے مطابق لندن میں ریلی نکالی گئی جس میں فلسطینیوں کا قتلِ عام روکنے کا مطالبہ کیا گیا، اس موقع پر پولیس نے ساڑھے چار سو مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور غزہ میں نسل کْشی بند کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی ہزاروں افراد نے مارچ کیا اور اس موقع پر شرکاء￿  نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی ا?زادی کے حق میں نعرے لگائے۔ادھر اٹلی کے دارالحکومت روم میں چوتھے روز بھی غزہ کے لیے احتجاج ہوا جس میں اطالوی حکومت سے فلسطینیوں کی نسل کْشی رْکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں بھی طالب علموں نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے خاموش احتجاج کیا جبکہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھی غزہ میں مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا