بے سہارا عوام خوف اور غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں
انسانی جانوں کو یرغمال بنانا عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے
ویٹی کن (آئی این پی) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ کی سنگین صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں پوپ لیو نے کہا کہ وہ غزہ کے بے سہارا عوام کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں جو مسلسل خوف اور غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام ایک بار پھراپنی زمینوں سے بے دخل کیے جا رہے ہیں اورانہیں ایسے حالات میں دھکیلا جا رہا ہے جو کسی طورقابلِ قبول نہیں۔پوپ لیو نے عالمی برادری کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سب مل کراس جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔پوپ لیو نے مغویوں کی رہائی پر بھی زوردیا اور کہا کہ انسانی جانوں کو یرغمال بنانا عالمی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے