27اکتوبر کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کو بے نقاب کرنے کا دن ہے،وفاقی وزیر
لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیربرائے امورکشمیروگلگت بلتستان امیرمقام نے کہاہے کہ مودی کے ظلم کے آگے مقبوضہ کشمیر کے عوام کبھی گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کی مذمت کے سلسئے میں یوم سیاہ کی مناسبت سے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ متعدد حریت رہنما بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں ۔ امیر مقام نے کہاکہ 27اکتوبر کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور مظالم کو بے نقاب کرنے کا دن ہے،مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور مظالم کیخلاف آج (پیر کو) بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔