جبالیہ میں 4منزلہ عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا ، 50فلسطینی ملبے تلے دب گئے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا
غزہ (آئی این پی )وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 80فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ بھوک کے باعث 29بچے اور بزرگ جان کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ کے مغازی کیمپ پراسرائیل نے بمباری کی، جس سے 5فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شمالی غزہ میں بمباری میں 4فلسطینی شہید ہوئے۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق جبالیہ میں 4منزلہ عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 50فلسطینی ملبے تلے دب گئے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں بھوک کے باعث 29فلسطینی بچے اور بزرگ شہید ہوئے۔ فلسطینی وزیر صحت نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے 14ہزار نومولود بچوں کی جان کو خطرے کے بیان کو حقیقت پر مبنی قرار دیا ہے۔