اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری:مزید 81فلسطینی شہید(بھوک سے 21بچے دم توڑ گئے)

پناہ گزینوں کے کیمپ پرحملے میں شہید ہونیوالوں میں بچے اورخواتین بھی شامل،اسرائیل قطاروں میں لگی غذا کی منتظرپر امن فیملیز کو نشانہ بنا رہا ہے، قطر
غزہ(آئی این پی )اسرائیل کی غزہ میں جاری وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 24گھنٹے میں مزید81فلسطینی شہید ہوگئے۔شمال مغربی غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بڑا حملہ کیا گیا، بچوں اور خواتین سمیت 15فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، شہدا میں امداد کے منتظر 31 فلسطینی بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ خوراک نہ ملنے پر مزید 21بچے انتقال کر گئے۔ادھر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس بھی کہہ چکے ہیں کہ شہداء کی مجموعی تعداد 59ہزار سے تجاوز کر گئی، غزہ میں جاری کھیل دل دہلا دینے والی فلم ہے، بھوک، بمباری سے تباہی، موت کی مثال نہیں ملتی، اسرائیل فلسطینی شہریوں کو انسان نہیں سمجھتا۔قطر نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیل قطاروں میں لگی غذا کی منتظرپر امن فیملیز کو نشانہ بنا رہا ہے۔