کرم: راستے بند، ادویات کی قلت، 2ماہ میں 29بچے انتقال کرگئے

ادویات اور دیگر سہولیات نہ ملنے پر مزید بحرانی کیفیت ہوسکتی ہے،ایم ایس پاراچنارہسپتال
  پشاور(آئی این پی ) پارا چنار ہسپتال کے ایم ایس نے انکشاف کیا ہے کہ کرم میںراستے بند اور ادویات کی قلت کاسامناہے ، علاج نہ ملنے سے 2ماہ میں 29 بچے انتقال کرچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کے مطابق ضلع کرم میں امن ومان کی صورتحال سے متعلق قائم کیے جانے والا گرینڈ جرگہ  دوبارہ شروع ہو گیا۔ دوسری جانب ضلع کرم کی اہم شاہراہ پشاور پاراچار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے راستے 70دنوں سے بند ہیں، راستوں کی بندش کے باعث ضلع میں اشیائے خورونوش، پٹرول،گیس اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ایم ایس پارا چنار ہسپتال کا بتانا ہے کہ علاج نہ ملنے پردوماہ میں 29 بچے فوت ہوچکے ہیں، ادویات اور دیگر سہولیات نہ ملنے پر مزید بحرانی کیفیت ہوسکتی ہے۔