جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق یہ اجلاس 4 اور 5 اپریل کو مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوگا اور پارٹی کے مستقبل کی سیاسی سمت کا تعین کرے گا۔اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ شریک ہوں گے اور حکومتی کارکردگی، اہم عوامی مسائل، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، امریکا-اسرائیل جنگ کے خطے پر اثرات، پاک افغان جنگ کے مضمرات سمیت علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔