اسرائیل کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 4,829 افراد زخمی ہو کر مختلف اسپتالوں میں لائے جا چکے ہیں، جو جنگ کے انسانی اثرات کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔
وزارت کے مطابق زخمیوں میں سے 111 افراد اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ان میں سے 12 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طبی عملہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل مصروف ہے۔رپورٹس کے مطابق حالیہ جھڑپوں اور میزائل حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے سبب ایمرجنسی سروسز اور اسپتالوں پر دباؤ بھی بڑھ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔