ویب ڈیسک: رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کے مختلف بیراجوں پر پانی کا بہاؤ مسلسل ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 59 ہزار 570 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 3 لاکھ 27 ہزار 481 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں آمد 3 لاکھ 31 ہزار 155 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 2 لاکھ 77 ہزار 355 کیوسک رہا۔
کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار 636 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 431 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تریموں کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 3 لاکھ 22 ہزار 454 کیوسک رہا۔
پنجند بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 94 ہزار 471 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 80 ہزار 501 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق صوبے میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔