معیشت کے بارے میں اعداد و شمار نیچے آئے ہیں یہاں سب اچھا بتایا جا رہا ہے: عمر ایوب

معیشت کے بارے میں اعداد و شمار نیچے آئے ہیں یہاں سب اچھا بتایا جا رہا ہے: عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے معیشت کی موجودہ صورتحال پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق معیشت نیچے آچکی ہے، لیکن یہاں پر سب کچھ اچھا بتایا جا رہا ہے۔

 میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوچکا ہے اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا بحران بھی شدت اختیار کر چکا ہے، جس کا حکومت کسی صورت اعتراف نہیں کر رہی۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات آج ہوں گے، اور ان مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، دیکھنا یہ ہے کہ مذاکرات کہاں تک کامیاب ہوتے ہیں۔دوسری جانب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

 اسپیکر ایاز صادق نے سب سے پہلے شیر افضل مروت سے ملاقات کی، اور پھر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سے بھی بات چیت کی۔ملاقات کے دوران صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی عمل پر مشاورت کی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے کہ ان ملاقاتوں سے مذاکرات کے عمل میں کیا پیشرفت ہوتی ہے اور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات کس حد تک طے پاتے ہیں۔