لاہور: محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے پنجاب کے 57 ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایک روزہ اعداد و شمار جاری کردیے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹیچنگ ہسپتالوں کی او پی ڈی میں ایک لاکھ 38 ہزار مریضوں نے علاج کے لیے رجوع کیا، جبکہ ایمرجنسی میں 65 ہزار مریض رپورٹ ہوئے۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے مطابق 7 ستمبر کو پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 221 سرجریز کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں 693 ایم آر آئی، ایک ہزار 959 سی ٹی اسکین اور 454 اینجیوگرافی کی گئیں، جبکہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں 77 ہزار لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔محکمہ صحت کے مطابق ایک روز کے دوران مریضوں کو تقریباً 6 کروڑ روپے مالیت کی ادویات بھی فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج، تشخیص اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔