ایران نے گزشتہ 30 دنوں کے دوران خلیجی ممالک پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، جن کی تعداد 5,200 سے زائد ہو گئی ہے۔
ان حملوں میں بیلسٹک میزائلز، ڈرونز اور بعض مقامات پر جنگی طیارے بھی استعمال کیے گئے۔سعودی عرب کے دفاعی حکام نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں ایران کی جانب سے داغے گئے 57 میزائل اور 1,006 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جس سے بڑے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔کویت کو 309 بیلسٹک میزائل اور 616 ڈرونز کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ قطر پر 206 میزائل، 90 ڈرونز اور 2 جنگی طیارے استعمال ہوئے۔بحرین نے 174 میزائل اور 391 ڈرونز کو ناکام بنایا، اور متحدہ عرب امارات پر 413 میزائل اور 1,914 ڈرونز سے حملے کیے گئے، جنہیں دفاعی نظام نے بڑی حد تک ناکام بنایا۔
عمان پر بھی ایران کی جانب سے 19 ڈرون حملے ریکارڈ کیے گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشیدگی اور ممکنہ جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم کوئی باضابطہ حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیجی خطے میں یہ بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن رہی ہے، اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے اثرات عالمی معیشت اور تیل کی سپلائی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔